تازہ تر ین

”شیر بحال“

اسلام آباد (اے این این) الیکشن کمیشن نے(ن) لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات کرائے جانے پر انٹرا پارٹی انتخابات کیس نمٹا دیا ہے، مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان “شیر”بھی بحال کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل عرفان نے پیش ہو کر بتایا کہ آج (ن) لیگ کے پارٹی صدرکے لیے انٹرا پارٹی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ جس پرالیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس نمٹاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان بھی بحال کر دیا، میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نا اہلی کے بعد پارٹی کی صدارت چھوڑدی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کو پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کی ہدایت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv