تازہ تر ین

نواز شریف کی تقریر کے دوران نثار کا اُٹھ کے چلے جانا معنی خیز،دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے اصرار کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرنے سے صاف انکار کر دیا اور نواز شریف کا خطاب شروع ہوتے ہی اٹھ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد کنونشن سنٹر میں پہنچے تو سٹیج پر الگ تھلگ بیٹھے رہے۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان نواز ثنااللہ زہری اور امیر مقام کے علاوہ کسی سے بات نہ کی جبکہ اجلاس میں خطاب سے بھی انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف اصرار کیا کہ چوہدری نثار علی خان خطاب کریں اور کئی مرتبہ خواجہ سعد رفیق کو بھی انہیں منانے کیلئے بھیجا گیا جبکہ شہباز شریف نے براہ راست بھی ان سے کہا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا اور جیسے ہی نواز شریف کا خطاب شروع ہوا تو وہ اٹھ کر چلے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv