تازہ تر ین
rohengia.jpg

7ہزار روہنگیائی مسلمانوں کی لاشیں دریا برد ،اسلامی ممالک کی پر اسرار خاموشی

انقرہ (خصوصی رپورٹ) انسانی حقوق کےلئے کام کرنےوالی ایک عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برما کی فوج اور پولیس نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماہ میں سات ہزار مسلمانوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’روہنگیا اراکان نیشنل موومنٹ‘ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30دنوں میں برما کی فوج نے سات ہزار نہتے روہنگیا مسلمان بچوں، عورتوں، مردوں اور بوڑھوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے ترکی میں قائم اپنے دفتر سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا جب رابطہ عالم اسلامی کے ایک وفد نے بھی دفتر کا دورہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برما کی فوج زخمیوں اور لاشوں کو اٹھا کر دریاو¿ں میں بہاتے رہے تاکہ قتل عام کا کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔کئی جگہ پر مسلمانوں کو آگ کے الاو¿ میں پھینکا جاتا۔ ماو¿ں سے ان کے بچے چھین کر آگ میں ڈالے جاتے۔ انہیں گولیوں سے بھون دیا جاتا۔ کم سن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں مار کر شہید کیا جاتا جس کے بعد ان کے جسد خاکی آگ میں ڈال دیئے جاتے یا دریاو¿ں میں بہائے جاتے۔ بعد ازاں بچوں کو بھی دریاو¿ں کی بےرحم موجوں کے حوالے کردیا جاتا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے گھروں کو لوٹا جاتا، گھروں میں موجود عورتوں کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا اس کے بعد انہیں گھروں کے اندر بند کرکے ان کے گھروں کو آگ لگا دی جاتی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv