تازہ تر ین
tomato

ٹماٹروں کی ستائی خواتین کا انوکھا اقدا م ،سب حیران

لاہور (خصوصی رپورٹ)ٹماٹر کی قیمتیں کم نہ ہوئیں ۔ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر 160 سے 250روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ مختلف علاقوں میں ٹماٹروں کے مختلف ریٹس رہے۔ کہیں ٹماٹر 40، کہیں50 تو کہیں 60روپے فروخت ہوتارہا۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خریدار بھی ٹماٹر کم خریدنے لگے۔ صدر بادامی باغ سبزی منڈی حاجی شبیر نے ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ حاجی شبیر کا کہنا ہے کہ منگل کو صرف 8ٹرک منڈی پہنچے۔ آج ٹماٹر کی قیمت 300روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز تھوک میں ٹماٹر 180سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ دریں اثناءشہر میں ٹماٹر کی قلت اگلے ہفتے تک جاری رہے گی۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں خیبرپختونخوا سے100 ٹرک لاہور سمیت دیگر شہروں پہنچں گے۔ ذرائع کے مطابق ہر سال بھارت سے ٹماٹر درآمد کرنے کے باعث خیبرپختونخوا کے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ رواں برس پنجاب حکومت نے بھارت سے ٹماٹر درآمد کرنے سے انکار کردیا۔ خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں نے گزشتہ برسوںمیں ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے رواں سیزن میں ٹماٹر 15سے 20دن تاخیر سے کاشت کئے۔ جس کے باعث طلب اور رسد میں بڑا فرق پیدا ہوگیا۔ پنجاب میں بحران پیدا ہونے کے بعد حکومت نے ہنگامی طور پر خیبرپختونخوا سے ٹماٹر منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر 300 ٹرکوں کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہریوں نے 3روز کے لیے ٹماٹروں کا بائیکاٹ کردیا۔ ٹماٹروں کے بائیکاٹ کی اس مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv