تازہ تر ین
electricity

واپڈا کا انوکھا فارمولا, صارفین پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے بجلی اور گیس سستی کرنے کے دعوﺅں کو غلط ثابت کرنے کیلئے موجودہ قیادت نے بجلی پیدا کرنے اور اس کے ریٹ بڑھانے والوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ سب سے کم بجلی استعمال کرنے والے غریبوں پر سب سے زیادہ بل بڑھانے کا بم گرا دیا گیا ہے۔ 100اور 200یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل دوگنا ہو جائیں گے جبکہ سب سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر 80سے 60پیسے فی یونٹ فرق پڑے گا۔ سردیوں میں بجلی کے کم استعمال کے باوجود غریبوں کو امیروں کے بلوں کی شرح کے برابر بل ادا کرنے پڑیں گے۔ 200یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کے بل 1747روپے ماہانہ سے بڑھ کر 3000روپے ماہانہ تک‘ 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے بل بھی 1120روپے سے بڑھ کر 1420روپے سے زائد پہنچ جائیں گے۔ 300یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کو 3237سے 4000روپے تک ماہانہ ادا کرنا پڑیں گے۔ سنگل فیز میٹر رکھنے کی صورت میں 75روپے ماہانہ مزیداور تھری فیز رکھنے والوں کو 150روپے اضافی بل میں ادا کرنے پڑیں گے۔ 7000یا اس سے زیادہ یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیاں بجلی چوری اور لائن لاسز کے 235ارب روپے صارفین سے نکلوانا چاہتے تھے لیکن ان کو اجازت نہ ملی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ برس پھر بجلی کے ریٹس بڑھا دیئے جائیں گے۔ 2لاکھ کے بل پر 25ہزار‘ 3سے 4لاکھ کے بل پر 30سے 35ہزار‘ 5سے 6لاکھ بل ادا کرنے والوں پر 40ہزار اور 10لاکھ کے بل پر ایک لاکھ تک اضافی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔ بجلی کے ساتھ گیس کی چوری کے پیسے بھی صارفین پر ڈالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں گیس کی چوری کے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔ گیس کے گھریلو صارفین کے بلوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 500روپے کی ماہانہ گیس جلانے والوں پر 100روپے تک اضافہ پڑے گا اور 1000روپے تک 200اضافی بل آئے گا۔ 2000روپے کی گیس جلانے والوں کو 400روپے اضافی دینے پڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv