تازہ تر ین
khushab jk.jpg

خوشاب میں مخالفین کو چُن چُن کر قتل کرنیوالے بارے خاص خبر

خوشاب(خصوصی رپورٹ)ملک چراغ المعروف چراغ بالی کے اکلوتے بیٹے ملک ظفراللہ نے 72سالہ خاندانی دشمنی کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ صلح کی تقریب ضلع خوشاب کے علاقہ ہڈائی جھگی بالیاں میں ہوئی، تقریب میں ایم این اے مالک شاکر بشیر، ایم پی اے ملک جاوید، سابق ایم پی اے تصور خان اور دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، چراغ بالی کے والد حیات محمد کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں، حیات محمد ، بڑا بیٹیا میاں احمد اور مڈل پاس چراغ محمد العمروف چراغ بالی انگریز فوج میں ملازم تھے اور وائسرائے ہندے کے سکیورٹی دستے میں شامل تھے اور ان کی تعیناتی کلکتہ میں تھی۔ 1946ءمیں ہڈالی جھگی بالیاں میں قریبی رشتہ داروں سے جھگڑا ہوا تو اطلاع ملنے پر چراغ بالی کلکتہ سے باگ نکلا، بدلے کی آگ میں چراغ بالی اور ساتھیوں نے لاٹھیوں ، چھریوں اورکلہاڑیوں سے مخالف برادری کے تین افراد قتل کیے اور یوں اشتہاری ہوگیا۔ متعدد بار جیل ہوئی اور کبھی ضمانت پر اور کبھی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوتا رہا اور اپنے مخالفین کو چن چن کر قتل کرتا رہا، میانوالی جیل میں چراغ بالی کی دوستی نواب اکبر بگٹی سے ہوئی، چراغ بالی کے اکلوتے بیٹے ظفراللہ کی پرورش ڈیرہ بگٹی میں ہوئی، لگ بھگ 35قتل ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے بعد چراغ بالی کے سر کی قیمت دو مربع زرعی اور پچیس ہزار روپے رکھی گئی ، آخر کار چراغ بالی 1973ءمیں پولیس میں مقابلہ مارا گیا ، بگٹی نے دس سال قتل کی بات چھپائے رکھی۔ ملک ظفراللہ کا کہنا ہے کہ اس نے گریجوایشن کی ہے اور اس کی فیملی 1988ءمیں کراچی شفٹ ہوگئی۔ ان کی بڑی بیٹی ایم بی اے دوسری بیٹی بی اے کرچکی ہے اور تیسری بیٹی بی ایس سی جبکہ بڑا بیٹا بی بی اے کررہا ہے اور چھوٹا بیٹا او لیول میں زیر تعلیم ہے۔ کراچی میں قیام کے دوران انہوں نے مختلف ڈرامے بنانا شروع کئے۔ ملک ظفراللہ کے مطابق ایک طویل معروف ڈرامہ سریل لاڈلا انہوں نے ہی بنایا تھا اور ان کے بیٹے اسد اللہ نے اس سریل میں ٹائٹل رول کیا۔ ظفراللہ بالی 4سال قبل تلہ گنگ میں اپنے آبائی گاﺅں ہڈالی لوٹ گئے اور اپنے آباﺅ اجداد کی زمینیں سنبھال لیں جہاں کاشت کاری کے ساتھ ساتھ وہ کراچی میں پراپرٹی کا کام بھی کرتے ہیں۔ اپنے والد چراغ بالی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ملک ظفراللہ بالی نے کہا کہ ان کا والد حکومت کی نظر میں ڈاکو تھا مگر پورے علاقے کے لوگ انہیں روبن ہڈ کے نام سے پکارتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے والد اور خاندان کو علاقے کے لوگ انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان کے والد غریبوں کی مدد کرتے تھے، ضرورت مندوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتے تھے اور یہی مشن لے کر وہ علاقے کے مکینوں پر زور اصرار پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ چراغ بالی کی زندگی پر 91ءمیں فلم بنی جس میں سلطان راہی نے چراغ بالی کا کردار ادا کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv