تازہ تر ین
c m balochitan

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم، وزےراعلیٰ بلوچستان بھی پھٹ پرے

کوئٹہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹرز اوربینروں کی تنصیب کے عمل کی سختی سے مذمت کرت
ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف حملہ قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کسی خودمختاراورآزاد ریاست کے خلاف دوسری ریاست میں اس قسم کی غیراخلاقی مہم بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے سراسرمنافی ہے اورسوئٹزرلینڈ کی حکومت کواس کا فوری نوٹس لیناچاہیے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نا م نہاد آزادی کا نعرہ لگانے والے بلوچستان کے عوام سے مایوس ہوکر پاکستان کے دشمنوں کے اشاروں پر اب بین الاقوامی سطح پر بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے توجہ حاصل کرناچاہتے ہیں تاہم انہیں اس میں بھی ناکامی ہوگی بلوچستان اورپاکستان ایک دوسرے کےلئے لازم وملزوم ہیں اوربلوچستان کو پاکستان سے کوئی جدانہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے محب وطن اورباشعورعوام نے آزادی کے نام نہاد نعرے کوسختی سے مسترد کرکے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کےلئے بیرون ممالک عیش وعشرت کی زندگی گذارنے والے را کے ایجنٹوں کوواضح طورپرپیغام دے دیاہے کہ وہ کسی کے بہکانے اورورغلانے میں نہیں آئیں گے ،وزیراعلیٰ نے پاکستان مخالف مہم پر سوئزرلینڈ کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی اورپاکستان کے شدید احتجاج پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اوردوست ممالک کے ساتھ اس مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ اُٹھائے گا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv