تازہ تر ین
shah-mehmood

قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر؟

اسلام آباد (امتیاز احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیر اعظم کے بعد اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی مورچہ بندی کر لی ، ایم کیو ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں و ممبران اسمبلی سے رابطے ، مقتدر اداروں کی جانب سے گرین سگنل نہ مل سکا ۔ معتبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پی پی پی کی فرینڈلی اپوزیشن ، الیکشن کمیشن اور بعض دیگر اداروں کے جانبدارانہ رویہ کے بعد پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ہٹا کر شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں ۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے 32ممبران اسمبلی کے ساتھ ایم کیو ایم کے 24 ممبران ،مسلم لیگ فنکشنل کے 5، جماعت اسلامی کے 4، مسلم لیگ ق 2، فاٹا اور آزاد ممبران اسمبلی ملا کر 70ارکان کی پوائنٹ سکورنگ کی منصوبہ بندی کر لی ہے تا ہم پیپلز پارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کا ایک دھڑا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور گورنر سندھ کی طرف سے اعلان کردہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کے لیے 20ارب کے پیکج کے اجراءکے لیے بات چیت میں مصروف ہے اور عمران خان سے مل کر اپوزیشن لیڈر ہٹانے کی چہ میگوئیاں وفاق میں مرکزی حکومت اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی کوششوں کے بعد ایم کیو ایم دو واضح حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے مقتدر حلقوں نے اثبات میں جواب نہیں دیا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی پانامہ کیس میں نا اہلی کے بعد پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے بااثر حلقوں کے ساتھ رابطوں کا تاثر بھی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میں رکاوٹ ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv