تازہ تر ین

اب جمہوریت لپیٹی گئی تو, معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عدالت اور فوج کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر حاضری میں دی گئی سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ اب کے جمہوریت گئی تو ایوب خان اور پرویز مشرف کے مارشل لا کو لوگ بھول جائیں گے۔ عدالت اور آرمی چیف کے پاس تمام آئینی آپشن ختم ہو چکے ہیں۔ معروف تجزیہ کار، ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر انکشاف کیا ہے کہ تمام وزراءکی ترجیح صرف یہ تھی کہ نوازشریف کی خالی ہونے والی سیٹ پر ان کی اہلیہ کو کامیاب کروا لیا جائے۔ مریم نواز نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عدالت اور فوج کو تنقید کا زبردست نشانہ بنایا۔ وہ اداروں کو نشانہ بنا کر ملک سے چلتی بنی۔ اور غیر حاضری میں دی گئی سزا کی بالکل بھی اہمیت نہیں ہوتی۔ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ شریف فیملی کی غیر موجودگی میں اگر عدالتیں انہیں سزا سنا دیتی ہیں تو ان کی واپسی پر دوبارہ سماعت شروع کرنا ہو گی۔ سندھ میں بہت سخت آپریشن ہونے والا ہے۔ سب کی چیخیں نکل جائیں گی۔ مقتدر حلقے سوچ رہے ہیں اب جمہوریت گئی تو صحیح والا مارشل لا لگے گا ایوب خان جیسا یا مشرف جیسا مارشل لا نہیں ہو گا۔ اتنا سخت کہ آج تک کسی نے نہ دیکھا ہو۔ عدالت اور قمر جاوید باجوہ کے پاس تمام آئینی آپشن ختم ہو چکے ہیں ملک کو آگے لے جانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv