تازہ تر ین

وزیرداخلہ کا لیگی کارکنوں کے اغوا بارے اہم بیان, بڑا حکمنامہ جاری

لاہور(خصوص رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے حلقہ 120سے مبینہ خفیہ ہاتھوں غائب ہونے والے چیئر مینوں اور کارکنوں میں سے ایک چیئر مین واپس آگیا جبکہ 6سے زائد مسلم لیگ ن کے کارکن تاحال غائب ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چیئرمینوں اور کارکنوں کو ضمنی انتخاب سے پہلے اٹھایا گیا ہے جس پر وہ احتجاج کرتے ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صوبائی قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے نے ان چیئرمینوں کو نہیں اٹھایا اب یہ چیئرمین ہی بتائیں گے کہ انہیں کس نے اٹھایا اور ان سے کیا پوچھ گچھ کی گئی، معلوم ہوا ہے کہ گوالمنڈی سے طفی بٹ کے قریبی عزیز اور چیئرمین یونین کونسل خواجہ ندیم وائیں شفیق آباد سے امجد نذیر بٹ، قسمت خان، ابرار احمد، محمد اکمل اور وسیم وغیرہ کہ خفیہ ہاتھوں نے غائب کرلیا، معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کو ان کے گھر سے ڈالے میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے غائب ہونیوالے کارکنوں کو مختلف جگہوں سے اٹھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ8سے 10گھنٹوں کے بعد ا خواجہ ندیم وائیں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ رات گئے2 کارکنوں کے بھی واپس آنے کی اطلاعات ہیں، تاہم امجد نذیر بٹ سمیت دیگر کارکنوں کا علم نہیں کہ وہ کدھر ہیں اور کس حال میں ہیں، ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اگر انہیں پنجاب کے کسی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہیں اٹھایا تو کس ادارے نے انہیں اپنی تحویل میں رکھا اور بعد ازاں چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن عادل میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات خواجہ ندیم بٹ سے ہوئی ہے اور انہوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ پولیس کو آ کر معاملہ بتائیں کہ کس طرح انہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ ندیم نے ابھی تک پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گوالمنڈی طاہر سے رابطہ کیا گیا کہ خواجہ ندیم وائیں نے پولیس کو کیا بیان دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ندیم وائیں نے اپنا نمبر بند کردیا ہے اورپولیس اسے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کروائے۔ اس حوالے سے پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی سیاسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی غائب ہونے والے شخص نے پولیس میں رپورٹ کروائی ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی مکمل غیر جانبداری پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ورلڈ الیون سے میچ جیتنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے قبل ان کے کارکنوں کا اغوا کیا گیا ہے، مغوی کارکنوں میں (ن)لیگ کے کوآرڈنیٹر اوریوسی چیئرمین شامل ہیں۔
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن میں جیت بھی گئیں تو وزیراعظم ہاو¿س تک نہیں پہنچ سکیں گی، وزیراعظم شاہد خاقان استعفیٰ نہیں دینگے، ن لیگ کے لوگ اٹھائے نہیں گئے خود ہی غائب ہوئے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھی، نواز شریف کافی دیر بعد میڈیا سے بڑی محتاط گفتگوکی اور پہلی بار” مجھے کیوں نکالا“ نہیں کہا بلکہ محتاط گفتگو سے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ ان سے نرمی اختیار کی جائے، حکومت میں ہوتے ہوئے ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز اگر کم ووٹوں سے جیتی ہیں تو بھی یہ ن لیگ کا بڑا نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ لگا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا نقطہ نظر بھی مختلف ہے، وہ یو این میںکیا بات کرینگے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کیلئے جو تقریر تیار کی گئی ہے وہ نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتی تاہم وہ اس تقریر کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرینگے۔ آج بیگم کلثوم اورخواجہ آصف کے اقاموںکے کیسز کی بھی سماعت ہونی ہے، بیگم کلثوم نواز جیت کر بھی وزیراعظم ہاو¿س نہیں پہنچ سکیں گی، آنےوالے دنوں میں یہ بات ثابت ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv