تازہ تر ین

میگا کرپشن میں ملوث ملزموں کیلئے بڑی خوشخبری،معافی کا قا نو ن منظور

تیونس سٹی(ویب ڈیسک)تیونس میں ملکی پارلیمان نے ایک ایسے متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بد عنوانی میں ملوث یا اس سلسلے میں زیر تحقیقات ہزاروں افراد کو عام معافی دے دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معافی ان لوگوں کے لیے ہے، جو تیونس میں انقلاب سے قبل امکانا کرپشن میں ملوث تھے۔ قانون کے حق میں 177 جبکہمخالفت میں صرف نو ووٹ ڈالے گئے۔ معافی در اصل ان لوگوں کے لیے ہے، جنہوں نے اپنے اعلی سرکاری افسران کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کی اور ذاتی طور پر کوئی منافع نہیں کمایا۔ ملکی صدر نے اقتصادی ترقی کے لیے اس اقدام کو ناگزیر قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس پیش رفت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv