تازہ تر ین
goro

خواتین سے زیادتی: سکھوں کے پیشوا گرمیت رام کو10 سال قید کی سزا

بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

گرو گرمیت رام کو سزا عدالت کے بجائے روہتک جیل میں سزا سنائی گئی۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر گرو گرمیت رام رو پڑا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر جج سے رحم کی اپیل کی جب کہ گرو گرمیت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے ان کے مؤکل کی طبیعت کی خراب ہے اس لیے ان کی سزا کم کی جائے۔

’اسکول، کالج بند، انٹرنیٹ سروس معطل‘

ممکنہ ہنگاموں کے پیش نظر ریاست ہریانہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں معطل جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر سزا سنانے والے جج کو بھی ہیلی کاپٹر میں ہریانہ کی جیل لایا گیا۔

خیال رہے کہ گرو گرمیت رام رحیم سنگھ 2002 میں اپنی دو عقیدت مند خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مرتکب پائے گئے ہیں جن پر 25 اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد گرو گرمیت رام کو فوری طور پر حراست میں لیا گیا تو ان کے عقیدت مند مشتعل ہوگئے اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 38 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہریانہ پولیس کے مطابق اب تک گرو گرمیت رام کے 900 سے زائد پیروکاروں کو ہنگاموں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv