تازہ تر ین

عوام کے محافظ خود در ندے بن گئے , نوجوان سے شرمناک مطالبہ بھی کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)میڈیا کے سامنے پیش کئے جانے والے ڈکیت گینگز کے حقائق منظرعام پر آگئے، سندر پولیس کی نجی ٹارچر سیل میں نوجوان کیساتھ 4روز تک زیادتی ،75ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ، عدم ادائیگی پرپاﺅں کے ناخن پلاس سے کھینچ ڈالے اورہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالیں،عدالت عالیہ کے حکم پرتینوں دوست بازیاب ،ایس ایچ او سندراور اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ آئے روز الیکرانک اور پرنٹ میڈیا کے سامنے پیش کیئے جانے والے ڈکیت گینگز کے کی تیاری کے کے متعلق گزشتہ روز اس وقت حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے جب عدالت عالیہ کی جانب سے ایس ایچ او سندر سید سبطین شاہ ، کا نسٹےبل محمد اسحا ق ، اے اےس آئی ادےب ، شہباز اور مو کھا گجر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری ہوئے ۔ نوجوان بلال حیدر کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے مطابق 10اگست کو وہ سندر کے علاقہ بحرےہ ٹاﺅن کے قرےب اپنے دوست علی حسن اور مد ثر کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پر جا ر ہا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص نے پستول نکال کر انھیں رُ کنے کا اشارہ کےااور زبر دستی ان کی تلاشی لینی شروع کر دی اور ان سے 500روپے مانگے ۔بلال کے مطابق اس نے اسے 5سوروپے دیدیے مگر اس نے پھر بھی ان کو نہ چھوڑا اور فون کر کے پولیس وےن منگوالی اورانکی آنکھوں پر پٹی با ندھ کر نا معلوم مقام پرایک کوارٹر میں قید کردیا ۔بلال حیدر کے مطابق میں چونکہ موبائل خریدنے کی نیت سے گھر سے نکلا تھا اور میرے پا س موجود16ہزار روپے ، میرے دوست علی حسن کے پاس9ہزار روپے اور مدثر کے پاس 7ہزار روپے تھے ۔ بلال کا مزید کہنا تھا کہ ادیب اور اسحاق نے ہماری تلاشی لیکرتمام رقم اور2موبائل چھین لئے ۔ بعد ازاں نامعلوم کوارٹر میں لے جاکر ادیب اور اسحاق نے ہم تینوں پر تشدد کیا ۔ میرے دونوں پاﺅں کے ناخن پلاس سے کھینچے اور میرے ہاتوں کی انگلیاں توڑ دیںجبکہ پہلی رات موکھا گجر نے علی حسن کے ساتھ پہلی رات زناءبالجبر کیا ، چوتھے دن ادیب اور اسحاق نے علی حسن کے ساتھ پھر زناءبالجبر کیا ۔دوران قید ہمیں دھمکیاں دیتے رہے کہ ہمیں مختلف مقدمات میں ملوث کرکے قتل کردیا جائے گاجبکہ میرے منہ میں کپڑا ڈال کر اسحاق اور ادیب تشدد کرتے رہے جبکہ ہمیں کہا جاتا رہا کہ اپنے گھروں میں فون کر کے 75ہزار روپے منگواﺅ تو تم کو چھوڑ دیا جائے گا۔چوتھے دن ہی ادیب کمرے میں سورہا تھا اور مجھے باندھا ہوا تھاجبکہ موکھے کا موبائل چارجنگ پر لگا ہوا تھا جوکہ علی حسن نے موکھے کے نمبر سے اپنے کزن عرفان کے نمبر پر کال کی اور اسے حالات بتائے جس نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت عالیہ کے حکم پر ان تمام کانسٹیبلان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری ہوا۔دوران قید ایس ایچ او سبطین شاہ کمر ے میں آکر دیکھتا رہا ور علی حسن نے اسے تمام بات بتائی مگر اس نے سنی ان سنی کر دی ۔واقعہ کا علم ہوتے ہی عدالت عالیہ کی جانب سے ایس ایچ او سندر سید سبطین شاہ ، کا نسٹےبل محمد اسحا ق ، اے اےس آئی ادےب ، شہباز اور مو کھا گجر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان تمام کے خلاف تھانہ سندر میں ہی 343\377 337ت پ اوردفعہ 155\C کے تحت مقدمہ نمبر 789/17درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv