تازہ تر ین

پرائیویٹ سکول مالکان لوٹ مار کرنے لگے, والدین پریشان

لاہور (رپورٹ :محمدعلی جٹ سے)صوبائی درالحکومت میں پرائیویٹ سکولز مالکا ن کی طرف سے بچوں کے والدین سے مختلف حیلوں بہانوں سے لوٹ ما رکا سلسلہ جاری سینکڑوں پرائیویٹ سکولرز والدین کو خلاف ضابطہ اپنا تیارکردہ نصاب او رمخصوص یونیفارم مقرر کردہ دوکانوں سے خریدنے پر مجبو ر کرنے لگے ۔ جان بوجھ کر ایسا نصاب تیا ر کیا جا تا ہے جو مارکیٹ میں آسانی سے دستیا ب نہ ہوسکے ۔نصاب اور یونیفارم کی دوگنی قیمت وصول۔ محکمہ ایجوکیشن خواب غفلت کے مزے اڑانے لگا ۔ سینکڑوں غیر رجسٹرڈ سکول محکمہ ایجوکیشن کی کارکردگی کا پو ل کھولنے لگے ۔زرائع کے مطابق اس وقت 5000کے قریب پرائیویٹ سکولز محکمہ ایجوکیشن سے رجسٹر ڈ ہے جبکہ شہر میں موجودغیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کی تعدادتقریبا 1300کے قریب ہے جن کی رجسٹریشن کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے عملی اقداما ت صرف کاغذی کاروائی کی حد تک دیکھنے میں نظر نہیں آتے ہیں ۔ان کی زیادہ تر تعداد لاہورکے نواحی اور پسماندہ علاقوںمیںموجود ہیں ان میں گرین ٹاﺅن ،ٹاﺅن شپ،جوہر ٹاﺅن ،بند روڈ ،رنگ روڈ ،سگیاں ،شاہدرہ، شاد باغ ،مصری شاہ ،سنگھ پورہ ،باغبانپورہ ،شالیمار ، دروغہ والا ،سلامت پور ،رام گڑھ لال پل،فتح گڑھ ،ہر بنس پور ہ اور جلوموڑ میں سینکڑوں ایسے پرائیویٹ سکول جو محکمہ ایجوکیشن سے رجسٹر ڈ نہیں جن کی ذیا دہ تعدا د رگھر وں کے اند ر چند کمرے مختص کرکے بنائے گئے سکولوں کی ہیں ۔خبریں کو موصول ہونے والے اطلا عا ت کے مطابق رجسٹر ڈ شدہ سکولوں کی بھی ایک بڑی تعداد حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ قواعدو ضوابط کے بر عکس موجود ہے جو کہ سیاسی سفارشیوں اور محکمہ ایجوکیشن کے بعض افسران کے ایماءپر چل رہے ہیں ۔ان سکولوں میں دانستہ طور پر ایسا نصاب مرتب کیا جاتا ہے جو کہ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب نہ ہوں جس کی قیمت اپنی مرضی کے مطابق وصول کی جاتی ہے ۔جس کے لیے ان سکولوں کے مالکان نے سکولوں کے قریب اپنی دوکانیں یا پھر دوکانداروں سے اپنی اوسط طے کر رکھی جہاں پر اس خود ساختہ نصاب کے لاگت سے کئی گنا زیا دہ دام وصول کیے جاتے ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر کتب گمنام مصنفین اور نا معلوم پبلشرز کی ہوتی ہے زرائع نے یہ بتایاہے کہ یہ سکول مالکان دراصل فرضی ناموں یہ کتب چھپواتے ہے اور پھر اپنے مقرر کردہ دوکانداروں کے زریعے بچوں کے والدین کو مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیںاسی طرح ہر سکول نے اپنی علیحدہ یونیفارم کلرسکیم رکھی ہوئی ہے جو کہ صرف انہی دوکانو ں پر دستیاب ہوتی ہے اس کے بھی مارکیٹ سے زائد دام وصول کیے جاتے ہے ۔جس کے لیے مجبور والدین اپنے بچے کو بہتر تعلیم دلوانے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ان پرائیویٹ سکول مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبورہے دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن سکولز کے افسران ٹھنڈ ے کمروں میں بیٹھ کر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن سستی تعلیم کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔والدین اور سیاسی و سماجی حلقوںکی طرف سے وزیراعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کے ایسے سکولوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے تا کہ پسماندہ علاقوں کے رہنے والے والدین سے بے جا لوٹ مار کا سلسلہ ختم ہوسکے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv