تازہ تر ین

پولیس کا ایک اور کارنامہ, بچی کو تنخواہ دلا کر غریدہ فاروقی کو بچالیا

لاہور(نادر چوہدری سے )غریدہ فاروقی کا کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کادوسرا واقعے کا ڈراپ سین ،پولیس نے متاثرہ بچی کی 2ماہ کی تنخواہ دلوا کرصلح کروا دی ، تشدد کے حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی،خون آلود کپڑوں میں بچی اپنی والدہ کے ساتھ رات گئے تک تھانے میں دھکے کھاتی رہی ، بااثر خاتون کے خلاف کسی کی بھی انسانیت نہ جاگی ،تھانہ سندر پولیس نے بچی پر ہونے والے تشدد کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ2روز قبل معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے دوسرے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ متاثرہ بچی 14سالہ آمنہ کی والدہ نے روز نامہ خبریں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیٹی اور بھانجی کو غریدہ فاروقی کے گھر ملازمت پر رکھوایا ہوا تھا اور وہ بچیوں کو مسلسل 2ماہ سے تنخواہ نہیں دے رہی تھی جبکہ اس نے آمنہ کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ایک کمرے میں قید کررکھا تھا ۔ میں نے جب غریدہ فاروقی کوموبائل پر بات کروانے کا کہا تو اس نے آگے سے جواب دیا کہ بچی میرے پاس نہیں ہے جس پر میں نے اس کے گھرپہنچ کر اپنی بچی بازیاب کروائی تو اسکے کان سے خون بہہ رہا تھا اور اسکے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے جس پر میں نے15پر کال کی تو پولیس نے ہمیں تھانہ سندر بھیج دیا جس پر میں نے تھانہ سندر میں جس سارا واقعہ بیان کیا توانھوں پہلے تو کئی گھنٹے مجھے میری جواں سالہ بچی کے ساتھ کبھی کسی کمرے اور کبھی کسی کمرے بیٹھاتے اور عجیب نظروں سے گھورتے رہے جس پر میں نے میڈیا سے رابطہ کیا تو تھانہ سندر والوں نے میری درخواست تو لے لی لیکن کاروائی کرنے کی بجائے مجھے صلح کیلئے مجبور کرتے رہے ۔ نسیم بی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر پولیس نے غریدہ فاروقی کو بھی آگاہ کر دیا تھا کہ آپکے خلاف تھانے میں درخواست آئی ہے جس پر غریدہ فاروقی بھی تھانے پہنچ گئی اور ہمیں دھمکانے لگی تاہم میڈیا نمائندوںکے پہنچنے کے بعد اس نے میری بیٹی اور بھانجی کی 2ماہ کی تنخواہیں دینے کی حامی بھرلی اور یہ کہہ کر تھانے سے چلی گئی کہ میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر لاتی ہوں جس پر میں پھر کئی گھنٹے تک تھانے بیٹھی رہی اور پھر میں نے آخر کار پولیس والوں کو تلخ لہجے میں کہا کہ آپ کے گھر بھی بیٹیاں بہنیں ہوں گی میں رات کے وقت تھانے میں انصاف کیلئے بھٹک رہی ہوں اور آپ ملزمہ کو فرار کروا کر سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں جس پر پولیس والوں نے غریدہ فاروقی کو دوبارہ تھانے طلب کیا جس نے میری بچیوں کی آدھی تنخواہ دیکر باقی پیسے نہ ہونے کے ترلے کر نے لگی جس پر میں نے سب کے سامنے اسے باقی تمام پیسے معاف کردیے اور پولیس سے کہا کہ میری بیٹی پر ہونے والے تشدد کا کیا کرنا ہے جس پر پولیس والوں نے مجھے کہا کہ تم اس بااثر خاتون کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی بہتر یہی ہے کہ جو پیسے مل گئے ہیں یہ لے کر چلتی بنو جس پر میں نے اپنی حیثت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں سے چپ چاپ واپس گھر جانے کو ہی بہتر سمجھا ۔ نسیم بی بی کا کہنا تھا کہ میں ایک غریب خاتون ہوں اور جس کے گھر کی گزر اوقات بچوں کی امیروں کے گھروں میں کام کاج کرکے چلتی ہو وہ کسی امیر اور بااثر خاتون کے خلاف کیا کاروائی کرے گی ۔ اب تو اللہ ہی ہے کہ اس مغرور عورت کو اسکے کیئے ہوئے مظالم کی سززا دے تاکہ ہمیں اورغریدہ فاروقی کے ظلم کا شکار ہم جیسے دیگرخاندانوں کو انصاف مل سکے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv