تازہ تر ین
nawaz-sharif-third-time-prime-minister-of-pakistan-620x372

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں, ہائیکورٹ کا حکومت کو اہم پیغام

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے یہ نوٹس بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیااورنیب کو ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی ہدایت کی۔میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے، میاں نواز شریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنسزکے علاوہ بھی عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے اورایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف مقدمات زیر التوائ ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv