تازہ تر ین

نواز شریف کی پالیسیوں اور منصوبوں بارے ن لیگ کا بڑا اعلان

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر صدارت اجلاس مےں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے بھرپور انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ (ن) آئین کی بالادستی کےلئے دیوارِ چین کا کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدامت کی بناءپر ملک کے چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی یہ بات مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہی گئی وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس مےںاراکین پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے بھرپور انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کی پالیسیوں نے پاکستان کو اقتصادی و معاشی تباہی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے دہانے سے نکال کر ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے، ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ممکن بنا کر روشن پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے قرارداد کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے خوشحال مستقبل، امن اور عوام کی حکمرانی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی، سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد بھرپور توانائیوں سے جاری رکھا جائے گا اور ان کی بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ¾مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کام جاری رکھے گی۔وہ پیر کو ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ سردار سکندر حیات بوسن، وزیر مملکت آبی وسائل سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمٰن کانجو، ارکان قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، رانا محمد قاسم نون، محمد رضا حیات ہراج، محمد خان ڈاہا، پیر محمد اسلم بودلہ، چوہدری نذیر احمد، ساجد مہدی، طاہر اقبال چوہدری ،سعید احمد خان منیس اور مسز شاہین شفیق شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور دیگر سینئر ارکان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں اقلیتوں کا تحفظ اورتمام شعبوں میں میرٹ اوراستعداد کے مطابق انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امورخلیل جارج کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد ن سے پیرکو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی ۔وفد میں دیگر کے علاوہ بشپ عرفان جمیل،بشپ اشرف جوزف، بشپ ہمفرے سرفراز، پاسٹر ابراہیم دانیال، پاسٹرعمران فضل، سسٹر سوزن سرداراورسسٹر مارتھا تاج شامل تھیں۔وفاقی وزیرشماریات کامران مائیکل بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔وفد نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی آنجہانی ڈاکٹرروتھ فاﺅ کی سرکاری تدفین کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے ڈاکٹرروتھ فاﺅ کو جو عزت اوراحترام دیاہے اس سے پاکستان کی مسیحی برادری کو پورے ملک میں پہلے سے جاری سماجی اورانسانی ہمدردی کی خدمات کو وسعت دینے کا حوصلہ ملاہے۔ وفاقی حکومت نے وزےر اعظم ہےلتھ پروگرام کی مد مےں 60 کروڑ روپے جاری کردئےے ہےں جبکہ رواں مالی سال مےں اس منصوبے کی مد مےں 3 ارب روپے رکھے گئے ہےں ۔ وزےر اعظم ہےلتھ پروگرام گزشتہ سال شروع کےا گےا ہے جس کے تحت ضرورت مند مرےضوں کو وزارت صحت کی طرف سے خصوصی کارڈ جاری کئے گئے ہےں مذکورہ کارڈ ہولڈر مرےض ملک کے کسی بھی بڑے پرائےوےٹ ہسپتال سے اپنا علاج کارڈ دکھا کر کراسکتے ہےں ۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر مےں نادار مرےضوں کو 50ہزار روپے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک علاج کی سہولےات دی جارہی ہےں جس مےں عام بخار سے سرجری تک کے اخراجات شامل ہےں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv