تازہ تر ین

چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا اہم رد عمل

لاہور، اسلام آباد، جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی انتشار نہیں اور پارٹی پہلے سے زیادہ متحد اور یکسو ہے ، چوہدری نثار نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ انہیںمشاورت کے عمل سے علیحدہ کر دیا گیا جس کے بعد وہ دوبارہ اس عمل میں شامل ہو گئے تھے میرے خیال میں وہ اب پھر مشاورت کے عمل میں شامل نہیں ، انہوں نے کہا کہ میری چوہدری نثار سے گزارش ہے کہ ان کا گلہ اور اظہار خیال سر آنکھوں پر لیکن اس کا اظہار بذریعہ پریس کانفرنس کرنے کی بجائے پارٹی کے اندر کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا اور یہ ویسے بھی ان کے شایان شان نہیں۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ چودھری نثار سیاست چھوڑ سکتے ہیں پارٹی نہیں، واحد وزیر ہیں جنہوں نے اپنی وزارت کی تمام کارکردگی رپورٹ پیش کردی، نون لیگ جمہوری پارٹی ہے اس میں اختلاف ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبر بے بنیاد ہے، کچھ لوگ ایسی جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے،2018 ءکے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دل جیتیں گے، انہوں مزید کہا کہ مخالفین سیکڑوں لوگوں کے پارٹی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک بھی شخص پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔ چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں جوجمہوریت کا حسن ہے۔ماروی میمن نے کہا کہ مخالفین میاں نواز شریف کے بیان کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہے ہیں ¾مسلم لیگ ن کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے آخری مرحلے میں داخل ہے، جلد غریب اور مستحق خواتین کو امداد فراہمی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv