تازہ تر ین
Hamza_Shahbaz

حمزہ شہباز فارغ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا۔ میاں نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشت پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم حمزہ شہباز نے چلانا تھی لیکن میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن کے لیے مہم سے شہبازشریف کے بیٹے اور اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا جب کہ وزیر تجارت پرویز ملک کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نوازشریف نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو جاتی امرا بلایا تھا جس میں انہوں نے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں تاہم اس دوران پرویز ملک نے نوازشریف سے کہا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں اس لیے انہیں رکھا جائے لیکن نوازشریف نے ان کی تجویز مسترد کردی اور انہیں انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے اس فیصلے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر بن کر کام کریں گے۔ دوسری جانب حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ کا کہنا ہے کہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز لاہور میں ہی ہوں گے اور مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف میں کھینچا تانی کی خبریں تو منظر عام پر آتی اور دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں لیکن نواز شریف اپنی اہلیہ کے این اے 120کے الیکشن پرانتہائی سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی بھی ٹھان لی ہے، نواز شریف نے این اے 120کے الیکشن کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے کو فارغ کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کوذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے ملک سے باہر جانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ حلقہ این اے 120 انتخابی مہم کو لے کر نواز شریف نے انتہائی سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرتجارت پرویز ملک انتخابی مہم کا انچارج مقررکرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام معاملات پر میرے ساتھ براہ راست مشاورت کریں جبکہ حمزہ شہباز کے قریبی ذرائع کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس مہم کے دوران بیرون ملک چلے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv