تازہ تر ین

جے آئی ٹی ایک بار پھر شریف خاندان کیخلاف میدان میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب میں عدم پیشی اور مسلسل غیر حاضری پر نیب نے شریف خاندان کے خلاف یکطرفہ کارروائی پر غور شروع کر دیا، نیب نے جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سپریم کو رٹ میں بھی درخواست دائر کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ دریں اثناء نیب نے آج دوپہر 2 بجے شریف فیملی کے اہم ارکان کو طلب کیا ہے جبکہ ذراءع کیمطابق اگر ایسا نہ ہوا تو کسی بھی وقت سب کی گرفتاری متوقع ہے۔ نواز شریف اگر مسلسل غیر حاضر رہے تو یکطرفہ کاروائی کریں گے۔ نیب کے مطابق شریف خاندان کے سکیورٹی سٹاف نے طلبی کے سمن وصول کئے جس کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔ نیب نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا سے رابطہ کیا گیا، جس پر انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تجویز کی۔واجد ضیا کی تجویز پر فاضل جج سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی اراکین کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو اپنے فیصلے میں نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv