تازہ تر ین

حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے آگیا, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی میں حسین نواز کی پیشی کے موقع پر لی گئی تصویر لیک کرنے والے شخص کا پتہ چل گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم وہ شخص ہے جس نے حسین نواز کی تصویر لیک کی، ایس ایم نامی شخص جے آئی ٹی کے ارکان کے ساتھ کام کررہاتھا جس کی خدمات متعلقہ ادارے سے حاصل کرلی گئی تھیں ، جس کا انتظامی کنٹرول وزارت دفاع کے پاس ہے، معاملہ سے متعلقہ ایک اعلیٰ حکومتی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ صرف ایک ہی نام ہے ، انہوں نے اس شخص کے متعلقہ محکمے اور اس کے فرائض کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا یہ بھی واضح نہیں کیا گیا اس شخص کیخلاف کوئی انظباطی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں، یہاں یہ بات واضح ہے کہ حسین نواز کی تصویر جاری کرنیوالے شخص کا پورا نام اس کی شناخت کے تحفظ کیلئے جاری نہیں کیاگیا ، حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے کو مسلم لیگ ن کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv