تازہ تر ین
shahbaz

وزیراعلیٰ کا نئے ہسپتالوں بارے بڑا اعلان

لاہور،قصور(اپنے سٹاف رپورٹر سے، بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا اور کلینک کے مختلف حصوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے وہاں پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ ہیپاٹائٹس کا علاج کرانا غریب عوام کے بس کا کام نہیں، حکومت یہ ذمہ داری پوری کرے گی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے قصور میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک ہے اور اس مرض نے 10 فیصد آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس کے مرض کے خاتمے کیلئے منظم اور جدید طریقے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم نے صوبے سے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اور اسی مقصد کے تحت ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے اور25 ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بنائے جائیں گے جہاں مفت علاج ہوگا اور ادویات بھی فری ملیں گی۔ جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا قیام پنجاب حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے جس سے اس مرض کے قلع قمع میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے جدید ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے اور اس جدید سنٹر میں پورا نظام ڈیجیٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں بننے والا ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک لاہو رمیں بننے والے فلٹرکلینکس سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں ہے اور یہاں زیادہ تر ڈاکٹر اور دیگر سٹاف قصور کا ہی ہے اور وہ یقینا درد دل کے ساتھ اپنے علاقے کے بہن بھائیوں کو طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔ ان فلٹرکلینکس میں مریضوں کو دھکے نہیں پڑیں گے اور نہ کوئی ڈاکٹر اور ایم ایس مریضوں کو ادویات باہر سے لانے کیلئے کہے گا۔ مریضوں کو تمام ادویات سوفیصد مفت ملیں گی۔ کوئی یہاں مریضوں سے ظلم یا زیادتی نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان فلٹر کلینکس کیلئے ڈیجیٹل نظام وضع کرنے پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے محنت کے ساتھ یہ نظام وضع کیا ہے۔میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا بھی شکرگزار ہوں جس نے یہ فلٹر کلینک بنایا ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ جدید ادارہ ہے اور اس ادارے نے شاندار کام کیا ہے جس پر میں ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلٹر کلینک کا دورہ کیا ہے۔ اس میں کچھ خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ بہتری کی گنجائش موجود ہے اور ہم اسے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان فلٹر کلینکس کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدرڈاکٹر سعید اختر اس پروگرام کے روح رواں ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے سبکدوش ہونےوالے امرےکی قونصل جنرل ےوری فےڈ کےو(Mr.Yuriy Fedkiw)اور نئی تعینات ہونےوالی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوﺅ (Ms. Elizabeth Kennedy Trudeau ) نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلی نے سبکدوش ہونے والے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئی تعینات ہونے وا لی قونصل جنرل کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور میں ڈینگی مرض بڑھنے کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ محکمہ صحت کے وزیراور سیکرٹری فوری طور پر کے پی کے حکومت سے رابطہ کریں اور کے پی کے کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے- وزیراعلی نے انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے اورانسان دوستی کا مطلب ہے ہم دوسرے انسانوں کے لیے وہی سب چاہیں جو اپنے لیے چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمت کا عالمی دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرنا اور انسانی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والے امدادی کارکن اور اداروں کی خدمات کو سراہنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں دنیا میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی سعی کرنے کا سبق دیتا ہے اوراس دن کا پیغام یہی ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺکی تعلیمات کی روشنی میں دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔انہوںنے کہاکہ اس پ±رفتن دور میں بھی انسانیت سے محبت اور فلاح و خیر خواہی کےلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے افراد کی کمی نہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv