تازہ تر ین

لاہور کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا دھرنا

لاہور(وقائع نگار)پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمشن کے حصول کےلئے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین احتجاج کے لیے باہر آئیں، یہ تمام خواتین شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھی ہو ئیں۔ اس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، بزرگ عورتیں، طالبات، وکلاءتنظیمات اور مختلف سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین اس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں، اور ان مظلوم خواتین کے ساتھ جن پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی صورت میں ظلم ہوا تھا اُن سے اظہار یکجہتی کےلئے اراکین اسمبلی بھی آئیں جن میں خدیجہ عمر فاروقی جو ق لیگ کی ایم۔پی۔ اے ہیں، اور تحریک انصاف سے سعدیہ سہیل رانا، ناہید خان، شاہ جہاں آراءوٹو بھی شامل ہیں۔یہ پاکستانی سیاست کی تاریخ کا خواتین کے حوالے سے سب سے بڑا دھرنا اور سب سے بڑا احتجاجی جلسہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv