تازہ تر ین

ہرنائی میں فورسز پر بم حملہ, 6ایف سی اہلکارشہید

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی نتیجے میں سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے تحصیلدار مانک خان کے مطابق شاہ رگ کے قریب فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جس میں سوار 6سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ2زخمی ہوگئے شہدا اور زخمیوں کو سول ہسپتال کھوسٹ منتقل کردیا گیا ہے دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا دھماکے بعد علاقے کی ناکہ بند کردی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv