تازہ تر ین
nawaz shareef khabrain

نواز شریف کی دماغی کیفیت بارے اہم شخصیت کا بیان, نیا پنڈورا باکس کھول دیا

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کے بعد میں بھی حدیبیہ ریفرنس میں نیب جاﺅں گا لیکن ہم چاہتے ہیں نواز شریف جیل جانے کی بجائے سڑکوں پر دھکے کھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے مقامی سکول میں جشن آزادی کی تقریب سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظار ہے کہ کب نواز شریف فیصلے پر نظرثانی درخواست دیں گے اور میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حدیبیہ ریفرنس میں نیب میں جائیں ان کے بعد میں بھی حدیبیہ ریفرنس میں نیب میں جاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا کیس شاہد خاقان عباسی کے خلاف لے کر عدالت میں جاﺅں گا اور اگر کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لڑکے اور لڑکیاں قابل ہیں لیکن لڑکوں کی نسبت لڑکیاں قابل ہیں اور اگر لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑے گا ۔انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کہتی تھیں کاش تم لڑکی ہوتے تمہاری شکایتیں نہ آتیں، میری ماں کو محلے سے میری بہت شکایتیں ملتی تھیں، شیخ رشید نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا جبکہ اس بات پر میرے والد کہتے تھے تب بھی تو مسلم لیگ میں نہیں کانگریس میں ہوتا، شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لڑکے نکمے اور لڑکیاں قابل ہیں، لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑیگا، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے ، وہ فیصلہ کرلیں کہ عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حدیبیہ پیپر ملز کیس میں عدالت سے رجوع کرینگے تو ہم دو دن بعد جائیں گے، ہم انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویو میں جائیں گے، شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدونگا، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv