تازہ تر ین
pakistan air force jf 17

پاک فضائیہ کے ایف 16اور جے ایف 17طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد(آئی این پی ) جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو ہو گا ، ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا ، یوم آزادی کا جشن ہے اور تاریخ کے سب سے بڑے ائیر شو کے لیے پاک فضائیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں ۔ اسلام آباد میں جنگی طیاروں کی گھن گرج اور ریہرسل سے ہر طرف رنگ بکھر گئے ۔ 14 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پاک میں دن ایک بجے جبکہ کراچی میں سی ویو پر دن دو بجکر پچاس منٹ پاک فضائیہ کا ائیر شو ہوگا ۔ پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی پاکستان میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گی ۔دوسری جانب اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ ، جے ایف سیونٹین طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے ریہرسل میں حصہ لیا ۔ جنگی طیاروں نے کمال مہارت کیساتھ کرتب دکھائے اور کمانڈوز نے بھی ہیلی کاپٹرز سے فری فال کا بھرپور مظاہرہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv