تازہ تر ین

جی ٹی روڈ پر میلہ, بھرپور طاقت کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ریلی آج نئے جوش و جذبے کے ساتھ راولپنڈی سے لاہور کے لیے روانہ ہوچکی ہے، کارکنوں کا خون گرم کرنے کے لیے سینئر پارٹی رہنما ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور قائد پر پھول نچھاور کیے۔ کئی پارٹی رہنماو¿ں نے رات گئے ہزار اور 500 والے نوٹ بھی لُٹائے۔ نوازشریف کی ریلی کے موقع پر جی ٹی روڈ پر میلے کا سماں ہے تاہم تمام مارکیٹیں بند کرادی گئی ہیں۔ سیاسی کارکنوں کے تصادم سے بچنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق آج ریلی میں مزید ہزاروں گاڑیاں اور کارکن شامل ہوں گے جو لاہور تک وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے اور نماز جمعہ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا دربار میں ادا کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو دہشت گردی کے مبینہ خطرے کے پیش نظر ملک کے 5 بڑے حساس اداروں نے تھریٹ لیٹر جاری کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کو مزید وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 5 بڑے حساس اداروں نے تھریٹ لیٹر جاری کیے ہیں کہ دہشت گرد اسلام آباد سے لاہور آنے والی مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ حساس اداروں کی طرف سے لیٹر ملنے کے بعد جی ٹی روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں پولیس اور حساس ادارے کے سرچ آپریشن کا پیمانہ وسیع کردیا ہے جو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے لاہور پہنچنے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ سکیورٹی تھریٹ ملنے کے بعد آئی جی پنجاب عارف نواز خود سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ریلی کے حوالے سے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم اور سی پی او گوجرانوالہ کو ویڈیو لنک پر ہدایات جاری کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv