تازہ تر ین

اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسزکی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فورسزکودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید شہید ہوگئےآئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اوردوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv