تازہ تر ین

اقامہ ہولڈرز کیلئے تشویشناک خبر ، اہم فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیرخارجہ خواجہ آصف سمیت خلیجی مماتک کے اقامہ ہولڈرز، وفاقی و صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی بیورو کریٹس اور دیگر اہم شخصیات کی بیرون ملک دولت کا سراغ لگانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ، نیب، ایف آئی اے سمیت اہم اداروں کے اہل افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو اقاموں کی مدد سے بیرون ممالک میں چھپائی گئی دولت کا سراغ لگائے گی، انتہائی باخبر ذارئع نے بتایا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی کو ایسی معلومات بھی ملیں کہ بہت سے پاکستانی سیاستدان، بیورو کریٹس اور بیرون ملک سفارتخانوں میں فرائض انجام دینے والے خفیہ اداروں کے افسران نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اقامے حاصل کرکے کرپشن اور کک بیکس سے کمائی گئی دولت خلیجی ممالک کے علاوہ یورپ، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں چھپا کر رکھی ہوئی ہے جس کے بعد نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے حکام کو ان معاملات میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان معاملات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنالی ہے اور بہت جلد اس حوالے سے عوام کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں مولا بخش چانڈیو، شرجیل میمن سمیت دیگر صوبائی کابینہ کے ارکان کے اقاموں کا انکشاف ہونے کے بعد نیب بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ اور الیکشن کمیشن سے ارکان پارلیمنٹ کے گزشتہ سالوں کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں تاکہ ان کی روشنی میں پہلے مرحلے میں اقامہ ہولڈرز کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں کے رہنما سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق پٹیشن بھی دائر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کرپٹ لیڈروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv