تازہ تر ین

”طلاق دے کر جوتے بھی مروائے گئے“

لاہور (خبر نگار) عائشہ احد ملک نے کہا ہے میاں صاحب گھر کی بہو کے لئے کمیٹی کب بنوائیں گے ،حمزہ شہباز کی پوری فیملی اس معاملے میں ملوث ہے ، ثبوت الیکشن کمیشن اور عدالت میں لے کر جا رہی ہوں ، 7سال میں جتنی مشکلات جھیلیں میں نے سہی کسی کو خیال تک نہیں آیا ، میں رٹ کرنے لگی ہوں مجھے پہلے خطرہ تھا اس لئے رکی رہی ،تحریک انصاف کے کہنے پر نہیں جا رہی ، جس دن پٹیشن فائل کروں گی میڈیا کوبھی پتہ چل جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے تحریک انصاف کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلا لئی نے نواز شریف کو خاندانی آدمی کہتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ ہے لیکن کوئی مجھ سے پوچھے ،میں کہتی ہوں کہ نواز شریف کے بھتیجے اور وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے نے مجھ سے جھوٹ بول کر شادی کی تھی، اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی مہر النسا کو طلاق دے رکھی ہے ، میرے پاس حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے تمام میسجز ثبوت کے طور پر موجود ہیں ، میں 7سالوں سے عدالتوں کے دھکے کھا رہی ہوں ، کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں تحریک انصاف کے کہنے پر پریس کانفرنس کر رہی ہوں ، مجھے آج اس لئے آنا پڑا کیونکہ اب مجھے لگا ہے کہ میں ان اپنی آواز بلند کروں تاکہ حمزہ شہباز کو اور ان کے خاندان کے صادق اور امین نہ ہونے کا ثبوت دے سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مر ی میں اپنے گھر کے باہر کہتے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے ؟ مجھے کس لئے گھر بھجوایا گیا ہے ؟ تو میں ان سے کہتی ہوں کہ جب میں اس گھر کے باہر آپ سے کہتی تھی کہ میر ا کیا قصور ہے؟ مجھے بھی بتا تو آپ اپنے گھر کی بہو کے ساتھ تو کچھ بھی انصاف نہیں کر سکے بلکہ مجھے صبر کرنے کی تلقین کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف عدالت اور الیکشن کمیشن میں ثبوت لے کر جا رہی ہوں اور اس میں ثابت کروں گی کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے ۔انہوں نے میاں نوازشریف کا نام لے کر کہا کہ آپ کے گھر کی بہو پر ن لیگ نے بے شمار کیسز بنوائے ، نیب میں ڈلوانے کی دھمکیاں دیں مگر آپ نے آواز بلند نہیں کی، مجھ پر ن لیگ کے مقصود بٹ کے غنڈوں کے ذریعے تشدد کروایا گیا ، میرا مطالبہ پیسوں کا نہیں ہے، میں جائیداد وغیر ہ کی دعویدار نہیں ہوں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہباز شریف کے ساتھ دو سال رہی ہوں اور میری ایک بیٹی ہے مجھ سے سب کچھ چھین لیا گیا ہے اور میں بھی کسی کی بیوی ، بہن ، بیٹی اور ماں ہو ں میری صدائیں کو ن سنے گا ؟ عائشہ احد کاتحریک انصاف کی رہنماو¿ں فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف نے مجھ جھوٹ بول کر شادی کی تھی، میری کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،میں نے 7سال شریف خاندان کی اذیتیں برداشت کی ہیں۔انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے گھر کی بہو انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے،عائشہ گلا لئی کی طرح حمزہ شہباز اور میرے لئے بھی کمیٹی بنائی جائے،میری ڈیمانڈ پیسہ نہیں انصاف ہے اور میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عائشہ احد کا مزید کہناتھا کہ ن لیگ کی خواتین کارکنوں نے مجھے جوتے مارے ،یہی نہیں مقصود بت کے غنڈوں کے ذریعے مجھے ڈرایا دھمکایا گیا۔ ن لیگ کس منہ سے خواتین کے حقوق کی باتیں کرتی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ جو قانون دوسروں کیلئے لاگوں کررہے ہیں وہی قانون میرے لئے بنایا جائے،مجھے یقین ہے کہ عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv