تازہ تر ین
hamza shahbaz.jpg

پی ٹی آئی خواتین کیساتھ پریس کانفرنس کرنے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ممبر قومی اسمبلی حمز ہ شہباز کے ترجمان عمران علی گورائیہ نے پی ٹی آئی کی رہنماﺅں کے ساتھ بیٹھ کر عائشہ احد کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ اور جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی کارروائیاں عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے سنگین الزامات سے عوام کی توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔ ترجمان نے کہا کہ عائشہ احد کا کردار پی ٹی آئی نے گذشتہ الیکشن میں پیس پردہ رہ کر تسلیم کیا تھا اور اتنے عرصے کے بعد پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ ترجمان عمران گورائیہ نے کہا کہ ان الزامات کو تین سال پہلے عدالتوں نے جھوٹا قرار دے دیا ہے عائشہ احد کے سرپر ست اس کیس کو 2012ءمیں بھی عدالت لے کر گئے تھے جہاں ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ عدالت اس کیس میں حمزہ شہبباز کو فروری 2014ءمیں بری الذمہ قرار دے چکی ہے حمزہ شہباز کے ترجمان نے مزید کہا کہ در حقیقت عمران خان اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکے ہیں۔ عمران خان پر الزامات حقیقت ہیں وہ ان تک الزامات کی ایک بار بھی واضح تردید نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی جوابی الزامات کی بجائے اپنے لیڈر کی بے گناہی ثابت کرنے کےلئے اپیل کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv