تازہ تر ین

جان کو خطرہ , تہلکہ خیز انکشاف ، لیگی حلقوں میں بھونچال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی مری سے اسلام آباد آمد کے دوران سکیورٹی کے ناقص انتظامات نے کئی سوال پیدا کردیئے۔ بارہ کہو میں نکلے تو لوگوں نے انہیں گھیرلیا اور خطرناک حد تک ان کے قریب آگئے۔ سابق وزیراعظم کو سکیورٹی حکام نے اکیلے کیوں چھوڑا، کیا لاہور جاتے ہوئے بھی سکیورٹی کی صورت حال ایسی ہی ہوگی؟ واقعہ نے سوال اُٹھا دیا۔ ہفتے کو سابق وزیراعظم نوازشریف مری سے اسلام آباد آرہے تھے کہ بارہ کہو کے مقام پر عوام ان کے استقبال کے لیے اُمڈ آئے۔ اس استقبال کے مناظر پر میاں نوازشریف کے حامی خوش تو بہت ہوں گے لیکن بعض مناظر ایسے ہیں جن پر انہی کے مداحوں اور خیرخواہوں کو واضح تشویش ہونی چاہیے۔ ایسی ہی ایک صورت حال میں جب بے نظیر بھٹو مداحوں کے ایک مجمع کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی تھیں تو پاکستانی تاریخ کا ایک ایسا بدقسمت واقعہ پیش آیا تھا جس کے منفی اثرات سے پاکستان آج تک نہیں نکل سکا۔ کئی قومی رہنماو¿ں کی طرح نوازشریف کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ جی ٹی روڈ کے سفر میں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے کچھ اُصول یا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر طے کرلینے چاہئیں۔ نوازشریف کو گاڑی سے نکل کر خود کو غیرمحفوظ کرنے سے گریز کرنا ہوگا، اگر انہیں کہیں خطاب کرنا ہے تو اس سے پہلے اس جگہ کی سکیورٹی ہر لحاظ سے فول پروف بنانا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں اپنے اِردگرد سکیورٹی کا مضبوط حصار قائم کرنا ہوگا۔ ایک سابق وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نوازشریف اعلیٰ ترین سطح کی سکیورٹی کے حق دار ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں خود اور ان کے مداحوں کو بھی ان کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
نوازشریف



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv