تازہ تر ین

جعلی میسج بھیجنے والے سافٹ ویئر نے عائشہ گلالئی سکینڈل کا بھانڈہ پھوڑ ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد پارٹی کو خیر باد کہنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان پربد اخلاق میسجز بھیجنے کے الزام سے آگے بڑھ کر ایک نجی ٹی پروگرام کے دوران کپتان کی جانب سے بھیجے گئے ان موبائل پیغامات کو دکھا چکی ہیں۔ اور اب وہ ان میسجز کو ایک ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کیلئے ایک لیگل فورم پر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جس سے یہ تاثر عام ہوتا دکھائی دیکھ رہا ہے کہ اگر عائشہ گلا لئی ایسے میسجز دکھانے میں کامیاب ہو گئیں جو عمران خان کے نمبر سے ارسال کیے گئے ہیں اور ان میسجز میں لکھے گئے الفاظ اگر اخلاقیات کے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے نکلے تو یہ پاکستان تحریک انصاف اور خود عمران خان کی ذات دونوں کی ساکھ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔بالخصو ص کپتان کے ایسے رویے اور کردار کے ہوتے ہوئے کئی خواتین کی پاکستان تحریک انصاف میں موجودگی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ اور اتنا ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی و مذہبی پارٹیوں اور تنظیموں کے علاوہ ایک آدمی کی نظروں میں پاکستان تحریک انصاف کے ویڑن کو شدید نقصان پہنچے گا۔ لیکن کئی قارئین یہ جان کر حیرت کے سمندر میں غوطے کھانا شروع ہو جائیں گے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے اپنے موبائل فون پر عمران خان کے نمبر سے آئے میسجز دکھانے کی صورت میں بھی یہ ثابت نہیں ہوگا کہ ان کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات سچے ہیں۔ایسا سننا یا پڑھنا یقینا حیران کن ہو گا۔لیکن ایسا ہی ہے۔ عمران خان کے خلاف بدکرداری کے ثبوت لیگل فورم پر لے جانے والی عائشہ گلا لئی نے اگر کپتان کے نمبر سے آئے میسجز کو منظر عام پر لایا بھی تو تحقیقات اس بات کا تقاضا کریں گی کہ کیا ان کے نمبر پر عمران خان کے موبائل سے بھیجے گئے پیغامات کیا خود عمران خان نے اپنے موبائل فون اور نمبر سے بھی کیے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ گوگل پلے سٹور پر ایک ایسی ایپ موجود ہے جسے “فیک ٹیکسٹ میسج “یعنی جعلی موبائل پیغامات کا نام دیا گیا۔ اس ایپ کو اپنے موبائل پر انسٹال کرنے والا شخص نہ صر ف بڑی آسانی سے اپنی رابطوں کی لسٹ سے کسی شخص کے نام یا نمبر لکھ کر اپنے ہی نمبر پر اس کی جانب سے میسج لکھ کر بھیج سکتا ہے بلکہ بھیجے گئے میسج کا وقت اور تاریخ بھی اپنی مرضی سے لگا سکتاہے۔ گوگل پلے سٹور نے تو یہ ایپ صرف لوگوں کو ایک تفریح یا دوستوں کو ازراہ مذاق تنگ کرنے کیلئے بنائی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ عائشہ گلا لئی جو موبائل پیغامات عمران خان کے نام اور نمبر سے منظر عام پر لانے والی ہیں۔کہیں وہ بھی کسی ایسی ہی ایپ کے نتیجے میں تو نہیں پیدا کیے گئے؟ اس لیے تحقیقات کیلئے عائشہ گلا لئی کا موبائل فون اور ان کا نمبر ہی شاید مجموعی ثبوت نہیں ہو گا۔بلکہ عین ممکن ہے کہ ا س بات کا بھی تعین کیا جائے کہ کیا عمران خان کے موبائل اور فون ان کے نمبر سے یہ میسجز بھیجے بھی گئے یا نہیں۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv