تازہ تر ین
ayesha-gulalai

عائشہ گلالئی ثبوت کس کے حوالے کرینگی؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو بلیک بیری موبائل تحفے میں دینا چاہتا ہوں لیکن میں نے لینے سے انکار کر دیا تھا ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میرے پا س تمام ثبوت موجود ہیں اور سارے ثبوت عدالت میں پیش کروں گی ۔انہو ںنے مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کروں گی اس کے بعد لائحہ تیار کروں گی ۔انہو ںنے کہا کہ میں ن لیگ تو ہرگز جوائن نہیں کروں گی ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں عمران خان پیغامات میں شادی کا اشارہ دیتے تھے لیکن ان کے میسجز بے ہودہ ہوتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہ تو عمران خان کی وجہ سے سیاست میں آئی اور نہ ہی ان کی وجہ سے چھوڑوں گی بلکہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی رہوں گی ۔عائشہ گلالئی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا ۔ عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ عمران خان مجھے اپنے ذاتی نمبر سے پیغام بھیجا کرتے تھے ،پیغامات آنے کا سلسلہ 2013 میں شروع ہوا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتاتھا لیکن پیغامات انتہائی بے ہودہ ہوتے تھے ،مجھے شرم آر ہی تھی اس لیے میں نے چار سال تک یہ بات نہیں کی ۔انہوںنے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے ملنے کیلئے اکیلے بلایا لیکن میں اپنے بھائی اور والد کو ساتھ لے کر گئی تھی ،میرے والد نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگ گئے ۔عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے انہیں اکیلے ملنے کیلئے بلایا لیکن وہ ساتھ اپنے والد اور بھائی کو لے کر گئیں تھیں جس کا عمران خان کو غصہ بھی تھا ۔ عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ جب عمران خان سے میرے والد نے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو آگے سے عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے ۔ان کا کہناتھا کہ 2013میں مجھے عمران خان کے بے ہودہ پیغامات آنا شروع ہوئے تھے ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں نے ایک جلسے میں عمران خان سے کہا کہ مجھے خطاب کرنے دیں لیکن انہوں نے جلسے میں میرے علاقے کی خاتون کو خطاب کا موقع دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv