تازہ تر ین
tahirulqadri

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پھر یاد آگیا, واپسی کااعلان

لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 8 اگست کو پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں انصاف کے حصول کے لیے اب گلی گلی تحریک چلائیں گے اور اب گلی گلی میں ”گو شہباز “گو ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بیرون ممالک مصروفیات منسوخ کر کے 8اگست کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے ۔ایک بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں انصاف کے حصول کے لیے اب گلی گلی تحریک چلائیں گے اور اب گلی گلی میں ”گو شہباز گو “ہوگا۔ سربراہ عوامی تحریک کو ائیرپورٹ سے جلوس کی صورت مین انکی رہائشگاہ لانے اور ریلی کے انتظامات کے لیے کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ۔ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ اس بار ڈاکٹر طاہر القادری کا لاہور ایئر پورٹ پر تاریخی استقبال ہوگا، اب قصاص تحریک کے تیسرے راﺅنڈ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں بربریت کی انتہا کرنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا وقت بھی آن پہنچا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv