تازہ تر ین
election commission of pakistan

شہبازشریف استعفیٰ دئیے بغیر الیکشن لڑ سکتے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بطور رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور سے استعفیٰ دیئے بغیر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی یا سینیٹر یا کوئی حکومتی عہدہ رکھنے والا شخص کسی حلقہ میں انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکتا تاہم وہ خود امیدوار ہونے کی صورت میں اپنی مہم چلا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کی رکنیت اور وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دئیے بغیر قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ سکتے ہیں کیوں کہ ایسی کوئی قدغن نہیں ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی جو کسی اہم عہدے پر فائز ہو وہ اس عہدہ کو چھوڑے بغیر الیکشن میں نہیں لے سکتا۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئے بغیر انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انتخابی عمل میں بطور امیدوار بغیر مستعفی ہوئے شامل ہو سکتے ہیں تاہم وہ اس دوران سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv