تازہ تر ین

نیو منسٹر بلاک بارے حیرت انگیز خبر

لاہور (طلال اشتیاق )صوبائی وزراءنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو نظر اندازکرتے ہوئے ایک ارب 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نیو منسٹر بلاک میں موجود48 لگژری دفاتروں میں سے بیشتر کو تالے نظر آنے لگے ،قلعہ نما عمارت کیلئے 36 لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے گئے بم پروف گیٹ سے سائل اپنے مسائل کیلئے اندر داخل ہونے سے بھی محروم ہو گئے ، مہنگی ترین عمارت میں بلیوں اور چوہوں نے ڈیرے ڈال لیے ،ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ناقص سکیورٹی کے باعث شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے قریب کروڑوں روپے کی لاگت سے صوبائی وزراءکی سہولت اور شہریوں کی داد رسی کیلئے بنائے گئے نیو منسٹر بلاک میں صوبائی وزراءکی مبینہ طور پر کئی کئی ماہ غیر حاضری کے باعث انہیں الاٹ کیے گئے دفتر اور کمروں میں تالے لگے ہوئے ہیں جہاں صوبائی وزراءکی جانب سے ماہانہ ہزارو ں روپے بطور دفتری اخراجات اور درجنوں افراد کا سٹاف بھی سرکاری ٹیلی فون اور اے سی کمروں کے مزے لوٹ رہا ہے ،جبکہ محکمہ زکوة و عشرملک ندیم کامران ،وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ،منسٹر اسپیشل ایجوکیشن ،نغمہ مشتاق سمیت دیگر وزراءکو کمرے الاٹ کیے گئے ۔نیو منسٹر بلاک میں سکیورٹی انتہائی ناقص ہونے کے باعث کسی بھی وزراءکو ملنے کیلئے آنے والے افراد کی سکیورٹی چیکنگ اور شناخت کیے بغیر ہی انہیں عمارت میں داخل کردیا جاتا ہے جبکہ گیٹ پر موجود اہلکارغیر تربیت یافتہ ہونے کے باعث حساس ترین عمارت اور عملہ کیلئے سکیورٹی رسک بنے ہوئے ہیں ،نیو منسٹر بلاک پارکنگ تہہ خانے میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے مچھر وں کی بھی افزائش ہونے سے سکیورٹی اہلکاروں سمیت وزراءکے لیے بھی مختلف بیماریوں کا باعث ہیں ،نیو منسٹر بلاک میں وزراءکی کئی کئی ماہ کی غیر حاضری کے باعث عمارت بلیوں اور چوہوں کے ڈیرے ہیں جو کہ وزراءکی شہریوں کیلئے داد رسی کی بجائے عوامی خدمت کے ویژن کو منہ چڑھا تے نظر آتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv