تازہ تر ین
pmlnnn

ن لیگ میں بغاوت ، پارٹی تقسیم ہونے بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) میں باغی ہونے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جماعت میں تین دھڑے بندیوں کی خبریں گردش میں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے باعث مسلم لیگ (ن) میں بغاوت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو توڑ کر باغی رہنماوں پر مشتمل متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ایک باغی گروپ مسلم لیگ نواز سے شریف خاندان کے تمام افراد اور قریبی ساتھیوں کو نکالنے کے حق میں ہے۔ جبکہ دوسرے گروپ کے 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے ہیں ذرائع کے مطابق ان رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایک گروپ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد پارٹی کی قیادت پر شہباز شریف کے ساتھ چلنے کے حق میں ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت بڑے مضطرب اور پریشان تھے، مریم نواز قدرے بااعتماد رہیں، کیپٹن صفدر نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پریشان نظر آئے ، نوازشریف نے ایک افسر کی جانب اشارہ کرکے کہا کہ آپ کو تو پتہ ہے کہ اٹک جیل میں میرے ساتھ کیا سلوک روا رکھا گیا، صرف کیپٹن (ر) صفدر نے آپے سے باہر جاتے ہوئے ایجنسی افسران کی جانب دیکھ کر کہا کہ پھر دوبارہ ملیں گے ، یہ الفاظ انگریزی میں ادا کئے ، حسین نواز نے جے آئی ٹی کو کہا کہ میں لکھ کر بیان دینا چاہتا ہوں اور بیٹھ کر لکھتے رہے تاہم وہ لکھا ہوا کاغذ تحقیقاتی ٹیم کو دینے کی بجائے جیب میں ڈال کر چلے گئے۔
پریشان



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv