تازہ تر ین

مودی کا جنگی جنون جاری ،بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شہید ،3زخمی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 12سالہ بچے عمیر کوشہید اور تین شہریوں کو زخمی کرنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، پیر کے روز وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیاءاور سارک امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے پاکستان میں متعین ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان فائربندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کی ہے ، بھارت کی جانب سے گزشتہ چار دنوں میں فائر بندی کی چوتھی خلاف ورزی تھی، جبکہ بھارت 2017ءمیں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ با¶نڈری پر618مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے عمل کو انسانی وقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین کی خلاف قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2003کے فائربندی معاہدے کا احترام کریں، اس مرتبہ اور اس سے قبل ہونے والے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرا ئی جائیں ، انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی فورسز کو ہدایات دے کہ وہ فائر بندی معاہدے کا احترام کریں اور لائن آف کنٹرول پر امن کو برقرار رکھیں، انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ملٹری مبصرگروپ کو انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حاصل شدہ اختیارات کے تحت اپنا کام کرنے دیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv