تازہ تر ین
bilawal

کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں بوکھلاہٹ کا ثبوت

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کامیاب احتجاج پر جیالوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہم ڈرنے والے نہیں اور نواز شریف کے استعفیٰ تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں نے رائیونڈ کی نیندیں اڑا دیں جس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کی طرف ساہیوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کامیاب احتجاجیوں کے بعد پنجاب حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے اور جیالوں کی بے جا گرفتاریاں ہی ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تاہم ہم ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے اور دبنے والے نہیں بلکہ نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv