تازہ تر ین
ZAFAR HIJZA

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ایف آئی نے ظفر حجازی کا 4 روزہ جمسانی ریمانڈ لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالت نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹرظفرحجازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے تاہم پیشی کے بعد انہیں دوبارہ پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث ڈاکٹر ظفر حجازی کو پمزاسپتال سے ایمبولینس پرعدالت میں پیش گیا۔ عدالت کے باہر اور کمرہ عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی مارگلہ، پولیس اہلکار اور پولیس کمانڈوز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد شبیر نے کی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے۔ تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان دیا کہ چوہدری شوگرملزم کا کیس بند ہوگیا تھا جسے چئیرمین ایس ای سی پی نے دباو¿ ڈال کر پچھلی تاریخ میں بند کروایا۔ڈاکٹرظفرحجازی کے وکیل نے مو¿قف پیش کیا کہ گزشتہ 2 ماہ میں تمام تحقیقات ہوچکی ہیں اب ایف آئی اے کی جانب سے مزید ریمانڈ کیوں مانگا جارہا ہے ظفرحجازی کو دل، گردوں اور شوگر کا مسئلہ ہے جب کہ کل سے ان کی شوگر ہائی اور گردوں کا بھی مسئلہ ہے اور ناسازی طبیعت کے باعث وہ کل سے اسپتال میں ہیں لہذا تحقیقاتی ٹیم کو مزید ریمانڈ کی اجازت نہ دی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ظفرحجازی کو یہ مسائل کب سے ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال سے یہ ان بیماریوں کا شکار ہیں۔ عدالت نے پمز اسپتال کے معالج اور تمام رپورٹس طلب کرلیں۔عدالت نے دلائل سننے اور تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹرظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جب کہ ظفرحجازی کو 26 جولائی کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ بعد ازاں ظفر حجازی کو دوبارہ پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv