تازہ تر ین
advocates

”استعفیٰ دو “وکلاءکی ہڑتال سے سائلین پریشان

اسلام آباد /لاہور /کراچی /پشاور، بوریوالہ (نمائندگان خبریں )وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کیلئے پاکستان بار کونسل کی کال پر اسلام آباد سمیت ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز میں جزوی ہڑتال جاری ہے، جبکہ کراچی بار کے وکلا وزیراعظم سے استعفی کے مطالبے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جزوی ہڑتال کے باعث کچھ کیسز التوا کا شکار ہیں ۔ ارجنٹ کیسز کو عدالتوں میں سنا جارہا ہے ۔ جزوی ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ارباب عالم عباسی نے کہا کہ دیگر بارز کی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ بار بھی وزیر اعظم کے استعفی کی تائید کرتی ہے ، تمام معزز ممبران وکلا سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں ہیش نہ ہوں ۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار عارف چوہدری نے کہا کہ ارجنٹ کیسز چل رہے ہیں ۔ حکومت اگر سپریم کورٹ پر حملے کا سوچ رہی ہے تو اس کی بھول ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم کا استعفی ضروری ہے ، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم جھوٹ پے جھوٹ بول رہے ہیں ۔دوسری جانب پاناما کیس میں وزیراعظم پاکستان کے استغفی کے معاملہ پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم سے استعفی کے مطالبہ کرنے اور مخالفت کرنے والے وکلا آمنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر رینجرز کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے موجود رہی۔پاکستان بارکونسل کی کال پروکلا نےملک گیر ہڑتال کی،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلانےجزوی ہڑتال کی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بارنے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے عدالتی کام جاری رکھا اوروکلا عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔وزیراعظم سے استعفی کےمطالبے پر وکلا تنظیمیں اکٹھی توگئیں مگر ایک دوسرے کے احتجاج میں شامل نہ ہوئیں۔ پاکستان بار کونسل کی ہڑتال سےلاہورہائی کورٹ بار نے لاتعلقی کا اعلان کر دیالاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کا کہناہےکہ وزیراعظم سےاستعفی کے مطالبہ پرتمام وکلامتحد ہیں ، تاہم ہائیکورٹ بار پاکستان بار کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اپنا احتجاج جاری رکھے گی ہائیکورٹ بار نےدیگر وکلاتنظیموں کے مطالبےکو خوش آئند قرار دیاپشاور میں بھی وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے اور کرپشن کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کی گئی،پشاور ہائی کورٹ بار بند رہا، جبکہ وکلا بھی پیش نہیں ہوئے۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاءنے ضلعی عدالتوں میں پانامہ لیکس میں نامزد حکومتی عہدےداروں کے استعفے کے مطالبے کےلئے ہڑتال کی،ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہو نے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے پانامہ معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔پاکستان بار کونسل کی کال پر ضلعی بار ایسوسی ایشن کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔وکلاءنے بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم بھی لہرائے ۔ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہو نے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ پانامہ معاملے پر وزیر اعظم سمیت دیگر سے استعفے پر سب وکلاءمتفق ہیں لیکن ہائیکورٹ میں ہڑتال کرکے سائلین کیلئے مشکلات پیدا نہیں کر سکتے۔ اس لئے ہائیکورٹ بار نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv