تازہ تر ین

”نعرے نہیں کام ہماری پہچان “

لاہور (انٹرویو: ایم نادر رانا) لاہور کو ایشیا کا خوبصورت ترین شہر بنائیں گے۔ لارڈ میئر کی سیٹ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے‘ پلوں اور سڑکوں کے جال بچھا کر 314واٹر فلٹریشن پلانٹس‘ لاتعداد سٹریٹ لائٹس کی تنصیب‘ صفائی کا اعلیٰ نظام‘ میٹرو بس کا قیام‘ گریٹر اقبال پارک جیسے تفریحی منصوبے سے عوام کو تفریحی اور لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کیا‘ اب اورنج ٹرین منصوبہ کی تکمیل سے لاہور شہر ایشیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہو گا۔ ماضی کی تمام حکومتوں نے باتیں کیں‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور خوابوں کو شرمندئہ تعبیر کیا۔ غیرملکی سرمایہ کاری (سی پیک منصوبہ) وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف پر اندھے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہے ہیں۔ یہ باتیں لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے ”نیااخبار“ سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کرپشن سے سخت نفرت ہے۔ کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے متعلق صحافی دوست بتائیں‘ اگر کرپشن میں کوئی بھی افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کروں گا۔ لاہور بھر کے بازاروں اور بس سٹاپس پر باتھ رومز بنانے کا پلان زیرغور ہے اور آئندہ 25تاریخ کے اجلاس کے بعد لاہور کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات بارے اہم اجلاس متوقع ہیں۔ تجاوزات کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام نگر‘ سمن آباد‘ فیروزپور روڈ پر آپریشن کر رہے ہیں اور بہت جلد دیگر مقامات پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے۔ انہوں نے مزید سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بھر میں موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈ و کار پارکنگ سٹینڈز بارے جن کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے ہوئے ہیں‘ اگر ان کمپنیز کے ملازمین کار پارکنگ و موٹرسائیکل پارکنگ فیس مقررہ ریٹ سے زیادہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو متعلقہ پارکنگ سٹینڈ کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر کے سخت قانونی کارروائی کر کے تاحیات بلیک لیٹ کر دیا جائے گا۔ عوامی سطح پر ناانصافی کرنے والے ٹھیکیداروں کو کسی بھی لیول پر معافی نہیں ہو گی۔ میئر لاہور نے بتایا ہے کہ 6ماہ میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا عالمی ریکارڈ میاں شہبازشریف نے بنایا‘ صرف زبانی جمع خرچ کرنے سے کامیابیاں نہیں ملتیں۔ وہ دور چلے گئے جب نعروں اور جھوٹے وعدوں کی بنا پر حکومتیں قائم ہوئی کرتی تھیں‘ اب میڈیا نے عوامی سطح پر اتنا سیاسی شعور اجاگر کر دیا ہے کہ ریڑھی پر بیٹھا شخص بھی کام کرنے والوں اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ عوام کو صحیح اور غلط کا موازنہ کرنے کا شعور میڈیا نے دے دیا ہے اور اب آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر عوام 5سالوں کیلئے منتخب کریں گے۔
میئر لاہور



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv