تازہ تر ین
asif ghafoor

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے کچھ خاص مقاصد ہیں جو وقت گزرنے پر سامنے آجائیں گے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے کچھ خاص مقاصد ہیں جو وقت گزرنے پر سامنے آجائیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو صرف آئی ایس آئی ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ادارے ڈیل کر رہے تھے۔ جس وقت ریمنڈ ڈیوس پاکستان سے گیا تو یہ کہا گیا کہ اسے بطور سفیر سفارتی استثنیٰ حاصل ہے لیکن جب اس نے کتاب لکھی تو بطور کنٹریکٹر کتاب لکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کتابوں کے پیچھے بہت سے مقاصد کار فرما ہوتے ہیں ، اب ریمنڈ ڈیوس نے کس مقصد کیلئے کتاب لکھی ہے ، اس کے بارے میں تو میں نہیں بتا سکتا ، یہ تو وقت گزرنے کے ساتھ ہی پتا چلے گا کہ کتاب لکھنے کے کیا مقاصد تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv