تازہ تر ین
edhi

دکھی انسانیت کے مسیحا کی پہلی برسی

لاہور (این این آئی) دکھی انسانیت کے مسیحا، لاوارثوں کے وارث، بابائے خدمت،ایدھی فاﺅنڈیشن انٹر نیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی آج ( ہفتہ ) کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ ان کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کی رہائشگاہ سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کیا جائےگا جس میں ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کی دکھی انسانیت کے لئے خدمت کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ عبدالستارایدھی 28فروری 1928ءکو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹو میں پیدا ہوئے ۔1947 ءمیں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیا اور کراچی میں آباد ہوئے۔ 1951 ءمیں آپ نے اپنی جمع پونجی سے ایک چھوٹی سی دکان خریدی اور اسی دکان میں آپ نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی جنہوں نے ان کو طبی امداد کی بنیادی باتیں سکھائیں۔ اسکے علاوہ آپ نے یہاں اپنے دوستوں کو تدریس کی طرف بھی راغب کیا۔ آپ نے سادہ طرز زندگی اپنایا اور ڈسپنسری کے سامنے بنچ پر ہی سو لیتے تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر مدد کو پہنچ سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv