تازہ تر ین
prison

321مجرموں بارے خاص خبر ،اہم فیصلہ ہو گیا

کراچی (این این آئی)کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے321 مجرموں کی گرفتاری کیلئے حکومت پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ انگلینڈ کینیا دبئی ایران افغانستان کوریا اور ملائیشیا میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ کرانے اور بھتہ لینے والے حکومت پاکستان اور اداروں کو مطلوب321 جرائم پیشہ افراد کو انٹر پول ارو دیگر ذرائع سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے لے کر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیدیا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو تیار کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ انگلینڈ دبئی ایران افغانستان کوریا اورملائیشیا میں ایسے321 افراد مفرورہیں جو ٹارگٹ کلنگ ارو بھتہ لینے کے الزامات میں مختلف اداروںکو مطلوب ہیں۔ ان افراد میں سے172کا تعلق3 مختلف سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ دیگر مختلف جرائم پیشہ گرہوں سے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ان ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر جرائم پیشہ سرگرمیوں میںملوث ہیں اور مختلف گروہوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سنی تحریک لیاری گینگ وار اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ کراچی سے نوید لمبا گروپ چانڈیو گروپ بڑا بھائی گروپ سندھ کے سجال عرف سجنا گروپ کا تعلق بھی ان افراد سے ہی ہے۔ اسی طرح بلوچستان اور کے پی کے سے بھاگے ہوئے لوگ بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ اور ان میں سے زیادہ دبئی کینیا اور جنوبی افریقہ میں رہ رہے ہیں جہاں سے ہی فون کرکے باقاعدہ پاکستان میں منتھلیاں اکٹھی کرتے ہیں اور پیسے نہ ملنے پر اپنے ساتھیوں کے زریعے فائرنگ کراکر ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ دبئی کے اندر تو27ایسے نامور گروہ موجود ہیں جو کہ پاکستان میں مطلوب ہیںوہاں مختلف کلبوں سے جگا ٹیکس وصول کرکے جوئے کے اڈے بنا رکھے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان گروہوں کے پاکستان میں کن کن سے تعلقات ہیں او ریہ پاکستان کے اندر کن کے ذریعے بھتہ وصول کررہے ہیں اور ان کی فیملیز کے ساتھ کس طرح رابطے ہیں۔ اس حوالے سے بھی مکمل معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ان میں سے اکثر دو نمبر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنورکھے ہیں جلد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کا عمل تیز ہوجائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv