تازہ تر ین

”چوری کرو پھر مظلوم شکل بنالو“, عمران خان کا اشارہ کس کی جانب؟

چترال (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانے والے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں۔ (ن) لیگ کہتی ہے بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ہے۔ بچہ 45سال کا ہے اور اس کے سات بچے ہیں۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے ¾پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ¾ چھوٹے چور نہیں¾ بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے۔ چترال کے علاقے دروش میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے ¾عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جبکہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ¾چین نے کوئلہ سے بننے والے16پاور پراجیکٹ بند کردئیے ہیں ¾ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے ¾ہمارے حکمران اپنے کمیشن کےلئے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ¾ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے ¾پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ¾ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے ¾بدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے ¾جنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بےنظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔ (ن) لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں ¾چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں ¾سب سے زیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے. تعلیم، صحت، اسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔عمران خان نے کہاکہ قرضے واپس کرنے کیلئے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے۔ جب چھوٹا چوری کرتا ہے اس سے معاشرے کو نقصان نہیں ہوتا، جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ چوری کرتے ہیں تو ملک کو تباہ کر دیتے ہیں، کہتے ہیں ہمارے اوپر کتنا ظلم ہو رہا ہے، نوازشریف کے چوسنی دیئے ہوئے 45 سالہ بچے کو جس کے اپنے سات بچے ہیں کو کرسی پر بٹھا دیا، سنا ہے اب شہزادی بھی آ رہی ہے۔ شور مچا ہوا ہے۔ پنجاب کا 57 فیصد ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے اور لاہور میں 60 سے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔ پتہ نہیں شاہ فرمان دو تین سال کیا کرتے رہے اب یہ جاگے ہیں۔ اب انہوں نے پانی دینے کے کام پر تیزی سے کوشش شروع کر دی ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پانی فراہم کرے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک کے علاقوں کو پانی کی شدید ضرورت ہے۔ اب ہم وہاں جائیں گے اور دیکھیں گے۔ شاہ فرمان کی کیا کارکردگی ہے۔ پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ بجلی ہے۔ بجلی اگر ہے تو سب سے مہنگی بجلی ہے جو بجلی بنائی جا رہی ہے وہ باہر سے فیول منگوا کر بنائی جا رہی ہے۔ ڈالر خرچ کر کے ہمیں تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ہماری برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہیں۔ اس لئے ہمیں قرضے لینا پڑتے ہیں اور آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ قرضے واپس کرنے کے لئے آئی ایم ایف کہتی ہے لوگوں پر ٹیکس لگا¶۔ ہر 100 روپے کے موبائل فون کارڈ پر 35 سے 40 روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ اگر بجلی پانی اور گیس سے بنے تو ہمیں ڈالر اور قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔ پانی سے ساڑھے چار روپے یونٹ بجلی بنتی ہے۔ اس بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی اور ماحولیات خراب نہیں ہوتی۔ کوئلے سے بجلی بننے سے آلودگی ہوتی ہے اور ماحولیات خراب ہوتی ہے۔ آلودگی انسان کی زندگی 11 سال کم کر دیتی ہے۔ چین میں کوئلے کے 16 منصوبے آلودگی کی وجہ سے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہمارے حکمران کمیشن اور پیسے بنانے کے لئے کوئلے اور فرنس آئل کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 ہزار میگاواٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ چترال میں 2900 میگاواٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ کے پی کے حکومت میں صوبہ میں 200 سے زائد مائیکرو ہائیڈل منصوبے بن چکے ہیں۔ 375 مزید سال کے آخر تک بنانے ہیں اور ایک ہزار کی فزیبلٹی بنائی ہوئی ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے دیہات کو بجلی 24 گھنٹے مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیہات میں 12,13 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اے این پی والے کہتے ہیں۔ لاوی منصوبہ ان کا تھا اگر یہ منصوبہ اے این پی کا تھا تو پہلے کنٹریکٹر تو ہائر کر لیتے۔ پھر منصوبہ کا اعلان کرتے۔ یہ اس طرح ہے کوئی کہ میں نے کالا باغ ڈیم بنا دیا ہے۔ چترال کے لوگ دھوکہ کھانے والے نہیں جو کوئی چترال کے لوگوں کے لئے کچھ کرتا ہے لوگ اس کو ووٹ دیتے، جنرل مشرف کو آپ نے ٹھیک ووٹ دیئے،مشرف نے لواری ٹنل بنایا، اب اس پر مزید کام ہو رہا ہے۔ یہ وفاق کے تحت ہے۔ اگر ہمارے ماتحت ہوتا ہم بڑی دیر سے ٹنل کو صحیح کر چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کے پی پولیس پر فخر ہے۔ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی شکل دیکھی تھی ان کا کمال ہے یہ چوری کرتے ہیں پھر معصوم اور مظلوم سی شکل بنا لیتے ہیں۔ کہتے ہیں کتنا ظلم ہو رہا ہے۔ ہمارے اوپر کہ نوازشریف کے چوسنی دیئے ہوئے بچے کو جو صرف 45 سال کا ہے اور اس کے اپنے صرف سات بچے ہیں۔ اس کو کرسی پر بٹھا دیا۔ مظلوم کو کرسی پر بٹھایا ہوا ہے۔ کتنا ظلم کیا ہے اور اب میں نے سنا ہے شہزادی بھی وہاں آ رہی ہے۔ شور مچا ہوا ہے۔ خاتون کو بلا لیا۔ بے چاری بے نظیر بھٹو کو ضیاءالحق کے زمانے میں بلانے کو سارے بھول گئے جو اور عورتوں سے ہوتا وہ بھول گئے ہیں۔ شہزادی سے سوالات کئے جا رہے ہیں۔ چترال کے لوگو! یہ ہے نیا پاکستان کہ طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔ اسے قانون کی بالادستی کہتے ہیں۔ پاناما کی وجہ سے علاقہ میں زیادہ نہیں آ سکا اب دو تین دن ادھر ہی ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv