تازہ تر ین

”باکمال لوگوں کی لاجواب سروس “جائیدادیں فروخت ہونے کی نوبت آ گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ نے پریس کلب کے سامنے پی آئی اے کی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہاں قائم بکنگ اور مالیاتی امور کے دفاتر کو خالی کرکے ایک فائیو سٹاک ہوٹل میں منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سبکو سنٹر میں واقع پی آئی اے کی دو منزلہ عمارت ہے جو پی آئی اے کی ملکیت ہے جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اس عمارت کی ایک منزل پر پی آئی اے کی (بکنگ) ریزرویشن جبکہ دوسری منزل پر مالیاتی امور (فنانس ڈیپارٹمنٹ ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے خاموشی سے اس عمارت کو فروخت کرکے اس کے دفاتر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ مالیاتی امور کے دفتر کو ہیڈ آفس ایئرپورٹ پر واقع سی آر سی کی عمارت میں منتقل کررہی ہے جبکہ پی آئی اے ریزرویشن آفس ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بھاری کرائے پر حاصل کرکے وہاںمنتقل کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ اس عمارت کی مرمت کیلئے سبکو سنٹر انتظامیہ کو سالانہ تصرف تین لاکھ روپے ادا کرتی ہے اگر یہ دفتر کسی فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا گیا تو لاکھوں روپے ماہانہ کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے جو پی آئی اے پر مزید بوجھ ہوگا۔ سبکو سنٹر میں قائم پی آئی اے کے ان دنوں دفاتر میں تقریباً سو ملازمین کام کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سبکو سنٹر عمارت میں واقع فنانس کا دفتر پی آئی اے ایئرپورٹ ہیڈآفس کی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔ یہ وہ اہم دفتر ہے جہاں کراچی کے آٹھ سو سے زائد اپاٹا سے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس پی آئی اے مالی امور کے حوالے سے رابطے کرتے ہیں۔ دفتر ایئرپورٹ منتقل ہونے سے ٹریول ایجنٹس بھی شدید متاثر ہوجائیں گے۔ دوسری جانب صدر اور اس کے اطراف میں تمام ایئر لائنوں کے دفاتر قائم ہیں لیکن پی آئی اے کے اعلیٰ حکام اس صدر دفتر کو فروخت کرکے مالیاتی امور کے دفتر کو ہیڈ آفس سی آر سی عمارت میں منتقل کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی آئی اے بکنگ آفس کو کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل منتقل کرنے کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے خسارے میں چلنے والی ایئر لائن کو مزید خسارہ پہنچانے کے لئے ایک فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جہاں ادارے کو کرائے کی مد میں لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv