تازہ تر ین

ماڈل ایان بارے عدالت برہم

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی اور ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔لطیف کھوسہ نے کہا ایان آئندہ سماعت پر پیش ہوجائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv