تازہ تر ین
rape

دم کرنیوالی کو گھر والی بنا لیا, عزتوں سے کھیلنے والے ڈبہ پیر کی خوفناک کرتوت

سرگودھا(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چک 51جنوبی پٹھانوالہ کے جعلی پیر کے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات کاسلسلہ جاری و ساری ہے حافظ آباد سے آئی ہوئی خاتون اور اسکی بیٹی ورغلا کر اپنے شیشے میںاتار لیا خاتون کو اپنے سابق خاوند سے طلاق لینے پر مجبور کر دیا اور بعد از طلاق ایک ہی دن میں خاتون سے خود اور اسکی بیٹی کی اپنے امتیاز سے شادی رچالی جبکہ نکاح نامہ میں جعلی پیر نے خاتون کو چھ بچوں کی ماں ھونے کے باوجود کنواری لکھوا دیا جعلی اس سے پھلے بھی ایک فراڈ رشتہ میں گوجرانوالہ جیل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے تاحال قانون کی گرفت سے آزاد تفصیلات کے مطابق جعلی پیر فتح محمد عرف پھتوچھرے والا اور اسکے بیٹے امتیاز کے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں کہ ضلع حافظ آباد کی رہائشی حلیمہ بی بی اپنی بیٹی ثمینہ کے ہمراہ جعلی پیر کے پاس دم کروانے آئی تو جعلی پیر نے اسے اپنے شیشہ میں اتار لیا اور مذکورہ کو اپنے خاوند سے طلاق دلوائی اور اسکے بعد ایک ہی دن میں جعلی پیر فتح محمد عرف پھتو نے حلیمہ بی بی اور اپنے بیٹے امتیاز کا حلیمہ بی بی کی بیٹی ثمینہ بی بی سے نکاح کر وادیا حالانکہ حلیمہ بی بی چھ بچوں کی ماں تھی لیکن پھر بھی جعلی پیر نے نکاح نامہ میں کنواری لکھوادیا جبکہ اسکی سگی بیٹی کا اپنے بیٹے سے نکاح کر کے دونوں کو اپنے پاس رکھ لیا جبکہ موصوف اسی طرح کے ایک رشتہ کے چکر میں گجرانوالہ جیل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ کراچی سے آئی ہوئی ایک خاتون کو بھی شادی کا کہہ کر اس سے زیادتی کرتا رہا بعد ازاں شادی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر خاتون کراچی واپس چلی گئی جعلی پیر تاحال قانون کی گرفت سے آزاد لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv